نوازشریف کاشیخ مجیب الرحمن کی محب وطنی کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں، عبدالرشید قریشی

نوازشریف کاشیخ مجیب الرحمن کی محب وطنی کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں، ...

لاہور (پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی سابق ممبر پنجاب کونسل، سرفراز لطیف ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب حسین ایڈووکیٹ، رانا محمد رفیق ایڈووکیٹ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، یاور مقبول ایڈووکیٹ، ہمایوں خان شہید، غلام فرید کھوکھر، امتیاز رشید قریشی، ممتاز خان، ڈاکٹر شاہد نصیر اور عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں نوازشریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن محب وطن تھے۔ ان کا یہ بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

رشید قریشی اور ان کے ساتھیوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے مسٹر جندال سے مری میں ون آن ون ملاقات کی تھی، وہ بتائیں کہ اس ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی تھی۔ کلبھوشن یادو کے متعلق میاں نوازشریف نے آج تک کوئی مذمتی بیان نہیں دیا جبکہ کلبھوشن چودہ سال تک پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتا رہا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہر روز دہشت گردی کرتا ہے اور دو تین کشمیریوں کو روزانہ لقمہء اجل بنا دیتا ہے لیکن میاں نوازشریف کبھی بھارت کی دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتے۔ میاں نوازشریف کو سیاست کی سوجھ بوجھ نہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو بہت لڑا لیڈر سمجھتے ہیں جو قطعی طور پر غلط ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...