منہاج یونیورسٹی میں زینب کیلئے انصاف کے حوالے سے واک کا اہتمام
لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور میں سکول آف منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام "Justice Walk for Zainab" کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) مبشر، ڈائریکٹر ایکیڈمکس خرم شہزاد ، سیکرز کلب کے سیکرٹری رانا تنویر حسین نے شرکت کی ، اس واک میں پر روز احتجاج کیا گیا کہ مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، اور قانون کی بالا دستی ناصرف تصور میں بلکہ پورے ملک میں نافذ کی جائے، اور ایسے جرائم کا سخت سے سخت ایکشن لیاج ائے تاکہ ان کا مستقبل سد باب کیا جائے مزید براں یہ آواز بھی اٹھائی گئی کہ چیف جسٹس صاحب خود ذاتی طور پر اس کیس کو ہینڈل کریں ۔