نواز شریف شیخ مجیب الرحمن کو مظلوم قرار دے کرملک سے غداری کے مرتکب ہوئے،زوار بہادر

نواز شریف شیخ مجیب الرحمن کو مظلوم قرار دے کرملک سے غداری کے مرتکب ہوئے،زوار ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نوازشریف مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگانے اور عدلیہ جیسے مقدس ادارے پر بنیاد ہرزہ سرائی کے بعد اب انہیں پاکستان دشمن عناصر بھی محب وطن دکھائی دینے لگے ہیں سابق وزیراعظم غدار پاکستان شیخ مجیب الرحمن کو مظلوم قرار دے کر ریاست پاکستان اور آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ شیخ مجیب الرحمن کی بیٹی اور ان کی حکومت آج بھی پاکستان سے دشمنی رکھتی ہے اور پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے کے جرم میں وہ درجنوں افراد کو پھانسی پر چڑھا چکے ہیں ۔اس کے باوجود نواز شریف کا شیخ مجیب کو مظلوم کہنا اور غدار کے کردار کو دُھرانے کی بات کرنا ازخود ملک دشمنی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ قاری محمد زوار بہادر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ قصور پرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک مجرموں کی گرفتاری نہیں ہوئی یہ پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ننھی زینب کے ساتھ ظلم پر نوٹس لینے سے واضح ہو گیا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...