لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں16 مزدوروں کی بچیوں کی شادیوں کیلئے16لاکھ تقسیم


لاہور(پ ر ) مرکزی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے زیر اہتمام محنت کش بچیوں کی شادی کیلئے امدادی رقم دینے کیلئے ایک تقریب زیر صدارت مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق منعقد ہوئی۔ اس میں مرکزی عہدیداران انعام الحق بٹ، لالہ یونس خان، چوہدری محمد بشیر کمبوہ،حاجی محمد جمیل، سید پرویز شاہ، اعجاز احمد سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب میں پندرہ مزدوروں کو فی کس ایک لاکھ روپے نقد کیش بطور امداد دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئیچوہدری عامر صدیق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کی ہے اور یونین کی جانب سے الحدید فری میڈیکل سنٹر میں ایک کروڑ روپے سے ایک لاکھ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ جبکہ 80لاکھ روپے کی لاگت سے علاقہ کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے گیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...