کم سن زینب کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،اسلم انصاری


لاہور( پ ر) قصورکے علاقہ میں کم سن بچی زینب کا بداخلاقی کے قتل کے واقعہ درندگی کی انتہا ہے۔ ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم ویلفیئر سوسائٹی مدینہ کالونی گلشن راوی لاہور کے صدر محمد اسلم انصاری نے سوسائٹی کے اجلاس کے دوران کیا ہے۔ اجلاس میں شہزاد چوہان، طارق اسماعیل، مہر منظور علی، فہیم جٹ، عمر فاروق ، عدنان بٹ، حافظ رضوان، یونس چوہان، محمد حنیف، شانی چوہان اور افضل محمود نے شرکت کی۔ محمد اسلم انصاری نے کہا کہ کم سن بچوں کے بداخلاقی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس میں پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کی ہلاکت کے بعد ملک بھرکے عوام کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اس درندگی میں ملوث ملزموں کو نشان عبرت بنایا جاناچاہیے۔آخر میں کم سن زینب کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...