حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزدہ ملازمت سے برطرف

حکومت پر تنقید کرنے پر سعودی شہزدہ ملازمت سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(آئی این پی) حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد کو حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق برطرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، آڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بیبنیاد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا کر شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -