نئی معاشی پالیسی بناکر پانچ سال کا تحفظ فراہم کیا جائے ،مہرین راجہ

نئی معاشی پالیسی بناکر پانچ سال کا تحفظ فراہم کیا جائے ،مہرین راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ نئی معاشی پالیسی بناکر پانچ سال کا تحفظ فراہم کیا جائے ،جب تک نئی معاشی پالیسی نہیں بنائی جائے گی ملک بحران سے نہیں نکلے گا ، معاشی پالیسی ماہرین اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنائی جائے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صرف نعروں سے مسائل حل نہیں ہوں گی ،مسائل کے حل کے لئے اہم اقدامات کرنا ہوں گے ،ملک کی ترقی کے لئے حکومت او ر اہم اداروں میں تعاون ضروری ہے ، تعلقات میں توازن سے ہی ملک ترقی کرے گا ۔

،ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کردارادا کرنا چاہیے۔

، عوام کی مشکلات کو ہمیں علم ہے ، ہم نے ہمیشہ عوام کو مسائل سے نجات دلائی ،معاشی ترقی کے لئے فوری نئی پالیسی تشکیل دینے کا کام شروع کردیا جائے اور اس پالیسی کی مدت پانچ یا سات سال ہونی چاہیے، اس پالیسی کو آئینی تحفظ دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...