قصور کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ولید اقبال

قصور کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ولید اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف جو کہ خود کو نام نہاد خادم اعلی کہتے ہیں انہوں نے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج صوبہ پنجاب کے عوام ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ قصور کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

شہباز شریف نے خود کو خادم اعلیٰ کی بجائے ایک نادم اعلیٰ ثابت کردیا ہے ، نواز لیگ حکمرانی کا جواز کھوبیٹھی۔

، نااہل بڑے میاں جیل جانے کی تیاری کریں،چھوٹے میاں استعفیٰ دیکر گھر جائیں اور کرپشن کے کھاتے کھلنے کا انتظار کریں۔انہوں کہا کہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ ایک طرف پوری قوم قصور میں معصوم بچی کیساتھ ہونے والے ظلم پر غم وغصے میں مبتلا تھی، دوسری جانب نواز لیگ نے عدالت پر تنقید کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،نواز لیگ کا ماضی کا منشور کرپشن اور حال لوٹ مار کی کمائی بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے بچے عدم تحفظ کا شکار ہیں لیکن یہاں کے حکمرانوں کو پھر بھی کوئی شرم نہیں آرہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...