ایران میں گرفتار تمام مظاہرین کوفوری رہا کرنے کا امریکی مطالبہ

ایران میں گرفتار تمام مظاہرین کوفوری رہا کرنے کا امریکی مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ احتحاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے مستقبل پرغور کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سانڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایرانی ڈکٹیٹرشپ کے ہاتھوں بنیادی حقوق کامطالبہ کرنے والے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری ایرانی حکام اور حکمران طبقے پرعاید کی جائے گی۔ادھر وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایران میں ہزاروں کی تعداد میں پرامن مظاہرین کو گرفتار کرنے، انہیں اذیتیں دینے اور قتل کرنے سیمتعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر گہری تشویش ہے۔ ہم ایرانی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گرفتار کیے گئے تمام پرامن مظاہرین کو فوری طورپر رہا کرے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔وسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے مستقبل پرغور کررہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -