انعم ٹریڈرز نے جعلی دستاویزات پر کنٹینر منگوایا ، واجبات بھی دبا لئے،زہیب الرحمان

انعم ٹریڈرز نے جعلی دستاویزات پر کنٹینر منگوایا ، واجبات بھی دبا لئے،زہیب ...

لاہور(کامرس رپورٹر) حسنین سنز کلیئرنگ کمپنی کے جنرل منیجر زہیب الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انعم ٹریڈرز جنکی شاپ ہال روڈ مارکیٹ میں ہے۔ ہال روڈ کے تاجر شہزاد یوسف جو کہ بیرون ملک میں اشیاء درآمد کرتے ہیں ہم ان کا کسٹم کلیئرنگ کا کام کرتے تھے۔ اس کمپنی کے مالک شہزاد یوسف اور ساجد یوسف جو کہ دونوں بھائی ہیں ان لوگوں نے ہمیں اپنا مال کسٹم سے کلیئر کروانے کے لئے 2x40فٹ کے کنٹینر کی دستاویزات دیئے۔ ہم نے ان کے دستاویزات کے تحت کسٹم میں(بل آف انٹری)(G.D) فائل کی ۔ کسٹم عملہ نے مال کی چیکنگ کے دوران گڈز مس ڈیکلیر یشن کا معاملہ پایا جس پر کسٹم عملہ نے انعم ٹریڈرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے شپمنٹ کو قبضہ میں لے لیااس سب کے ذمہ دارانعم ٹریڈرز کے مالکان شہزاد یوسف اور سجاد یوسف ہیں جنہوں نے ہمیں کسٹم سے مال کلیئر کروانے کے لئے غلط دستاویزات فراہم کئے۔ اس معاملہ کے بعد کسٹم عملہ نے ان دونوں بھائیوں شہزاد اور سجاد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تاحال یہ دونوں بھائی مفرور ہیں اور میرے واجبات مبلغ92لاکھ روپے ادا کرنے سے انکاری ہیں اور میرے تقاضہ کرنے پر مختلف ذرائع سے نہ صرف میری کردار کشی کررہے ہیں بلکہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ مجھے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے، اور میرے واجبات مجھے دلوائے جائیں۔ا س موقع پر رانا عمار اور فیاض رسول بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4