بچوں سے بداخلاقی کے 2700 واقعات نے گڈگورننس کا پول کھول دیا ،سعدیہ سہیل


لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 2017 میں بچوں کو زیادتی کا نشانے بنانے کے 2700 واقعات نے پنجاب حکومت کی گڈگورننس کا پول کھول دیا ہے دن بدن ان واقعات میں اضافہ نے پنجاب کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ن لیگی حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران بچوں اور خواتین سے ہونے والے جرائم پر قابو پانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے صوبے میں جنگل کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قصور واقع کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ایسے واقع کی بیخ کنی کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...