زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، فرخ مون

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود معصوم زنیب کے قاتل اوردرندہ صفت انسان کوپولیس تاحال گرفتارنہیں کرسکی یہ پنجاب پولیس اورصوبے کے جعلی خادم اعلٰی کی ناکامی ہے جواپنے ہی صوبے میں چوروں کی طرح چھپتے پھررہے ہیں عوام کے جان ومال اور پھول جیسے معصوم بچیوں کے تحفظ میں ناکام حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کی عوام کے جان ومال کا تحفظ کے بجائے صرف جاتی امرا کی سیکیورٹی کا حلف اٹھایا ہے۔

،پنجاب میں ایک برس کے دوران 900 سے زائد افراد کوریپ اورزیادتی کا نشانہ بنانے پرشوبازشریف اورکریمنل وزیرقانون کا ضمیرنہیں جاگااوریہی وجہ ہے کہ اب پنجاب کی عوام کا شہبازشریف اورپنجاب پولیس پراعتماد ختم ہوچکا ہے وہ آرمی چیف اورچیف جسٹس سے انصاف مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ کے کرپٹ اورپنجاب کی عوام کے قاتل حکمرانوں کوپنجاب کا بیڑہ غرق کرنے پرووٹ نہیں بلکہ جوتیوں کے ہارپہنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...