جنسی بے راہ روی کے ذرائع ختم کئے بغیر قصور جیسے واقعات کا خاتمہ ممکن نہیں ،عبداللطیف

جنسی بے راہ روی کے ذرائع ختم کئے بغیر قصور جیسے واقعات کا خاتمہ ممکن نہیں ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ جنسی بے راہ روی اور درندگی کے ذرائع اور مواقع ختم کئے بغیر سانحہ قصور جیسے دردناک واقعات کی روک تھام ممکن نہیں ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت معصوم بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ قصور کی زینب قتل جیسے درد ناک واقعات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں ،اور ایسے انسانیت سوز واقعات کی ایک وجہ جنسی آوارگی کو مادر پدر آزادی اور کلچر کے نام پر پرموٹ کیا جانا ہے۔

،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زینب قتل کے مجرموں کونشانِ عبرت بنایا جائے اور مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین اور شرعی سزاؤں کے نفاذ کے بغیر اس قسم کے جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...