ہماری ماڈلز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وطن کا نام روشن کیا ،مناہل شاہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مناہل شاہ نے کہا ہے کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے میں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہماری ماڈلز نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وطن کا نام روشن کیا ۔مناہل شاہ نے کہا کہ کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔میرے خلاف سازش کرنے والی ماڈلزخود کو بہتر بنائیں میں ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والے لوگوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...