پرستاروں کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا،میگھا

پرستاروں کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا،میگھا
 پرستاروں کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یا،میگھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج میگھا نے کہا ہے کہ پرستاروں کی پذیرائی نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا یاہے ۔فلمی سٹوڈیوز میں ویرانی دیکھ کر میرا دل بھی افسردہ ہو جاتا ہے آج جو کچھ بھی ہوں پرستاروں کی محبت کی وجہ سے ہوں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں کبھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی اور اختلافات پیدا نہیں کئے سب کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔میگھانے کہا کہ فلمی سٹوڈیوز کی رونقوں سے ہی شوبز کی رونقیں ہوں گی ایک وقت وہ تھا جب فلمی سٹوڈیوز میں دن رات کام ہو رہے تھے لیکن آج صورتحال بالکل اس کے برعکس ہو چکی ہے ۔

مزید : کلچر