کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،نشاء بھٹی

کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،نشاء بھٹی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشاء بھٹی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ‘ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم، ٹی وی، سٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔نشاء بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...