شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے،لائبہ علی

شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے،لائبہ علی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ شوبز میں لڑائی جھگڑوں سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوتا ہے شوبز کی ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر ساتھ چلنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے رقص کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی شوز میں پرفارم کرنے سے کبھی انکار نہیں کیامیں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا تھا۔ لائبہ علی نے کہا کہ میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔ خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...