ایشین ایکسی لینس میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ تقریب 2فروری کو ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)’’ایشین ایکسی لینس میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ سیزن 2‘‘کی تقریب 2فروری2018ء کو ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے ۔ جس میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے لیونگ لیجنڈ ز جرنلسٹ ،کالم نگار ،علاقائی رپورٹرز ، خواتین جرنلسٹس ، موسیقی سے وابستہ شخصیات کے ساتھ سا تھ مختلف شعبہ جات کی شخصیات کو بھی ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ کے روح رواں سید سہیل بخاری سنے طبیعت کی بحالی کے بعد سیزن 2کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈز نامزدگی بھی شروع کر دی گئیں ہیں۔