بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت آج عجمان میں ٹکرائیں گے
عجمان(نیٹ نیوز)پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ آج عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم سی سی گراؤنڈ عجمان میں مد مقابل ہونگی۔شیڈول کے مطابق 13 جنور ی کو نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں نبرد آزما ہونگی ،اسی روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ایم سی سی گراؤنڈ عجمان میں کھیلا جائیگا۔ 14 جنور ی کو بھارت اور نیپال کی ٹیمیں ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ عجمان میں آمنے سامنے ہونگی، اسی روز سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔