ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل’’اورنگریزہ‘‘کامیابی سے آن ائیر

ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل’’اورنگریزہ‘‘کامیابی سے آن ائیر
 ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل’’اورنگریزہ‘‘کامیابی سے آن ائیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل’’اورنگریزہ‘‘کامیابی سے آن ائیر ہے۔ ڈرامہ سیریل ’’اورنگریزہ‘‘ کے نمایاں فنکاروں میں نعمان اعجاز،سجل علی،ثناء،سونیا مشال ،ارسہ غزل اور فریحہ جبیں شامل ہیں۔ اس میگا پراجیکٹ میں نعمان اعجاز ،سجل علی، ارسہ غزل اور فریحہ جبیں اپنے اپنے کیرئیر کے یادگار کرداروں میں نظر آئیں گے۔ حساس معاشرتی موضوع پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’او رنگریزہ‘‘کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس کہانی منفرد اور اچھوتی ہے جو ناظرین کے دلوں کو چھو لے گی ۔اس ڈرامہ کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے ہر اداکار نے اپنا اپنا کردار اس خوبصورتی سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہو گا۔ یاد رہے کہ کاشف نثار کا شمار ٹی وی کے چند باصلاحیت اور کامیاب ڈائریکٹرز میں کیا جاتا ہے ۔ان کے زیادہ تر ڈرامے کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ کاشف نثار کی ڈائریکشن میں کام کرکے خوب انجوائے کیا اور ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہم مستقبل میں بھی ان کے ڈراموں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید : کلچر