شوبز انڈسڑی کی مضبوطی ہی فنکاروں کی مضبوطی ہے،اینجل علی

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل اینجل علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے مایوسی اور ناامیدی کا اندھیرا ختم ہو رہا ہے نئی فلمیں کا میابی حاصل کررہی ہیں اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی جا رہی ہے کہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ رونقیں بحال ہونے والی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی پہلی فلم میر ے لئے بڑا خوشگوار تجربہ رہا اور اس تجربے کی بنیاد پر میں مزید تجربے کرنے کا ارادہ بھی کرچکی ہوں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کراچی سے ہو یا لاہو رسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اصل بات تو صرف یہ ہے کہ ہماری فلم پاکستانی ہے اور شوبز انڈسڑی کی مضبوطی ہی فنکاروں کی مضبوطی ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...