انگلینڈ الیون نے کرکٹ آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ الیون نے کرکٹ آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (نیٹ نیوز )انگلینڈ الیون نے کرکٹ آسٹریلیا کو ٹور ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم نے کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں ایشز سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے پر نظریں مرکوز کر لیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے، ٹریوس ڈین 62 اور ہاروے 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیلسن 40، کپتان میٹ رینشا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عادل راشد نے 3، معین علی اور لیام پلنکٹ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ الیون نے مطلوبہ ہدف 41ویں اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان این مورگن نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ایلکس ہیلز 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جیسن روئے 40 اور جونی بیئرسٹو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فالنز اور گاب بیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔