حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا،مدیحہ اشرف

حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا،مدیحہ اشرف

لاہور( فلم رپورٹر) فیشن انڈسٹری کی معروف بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے کہا کہ حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا ہے جب تک ہم سیکھنے کے عمل کو بہتر نہیں کریں گے ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ مدیحہ اشرف نے کہا کہ میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔ شوبزکی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہااب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ایسی فلمیں اور ڈرامے بننے چاہیے جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں ۔لوگ تفریحی اور کامیڈین ڈرامے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...