بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے پرتھ سکارچرز کو 3 رنز سے ہرا دیا


سڈنی (نیٹ نیوز )بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں سڈنی تھنڈر نے پرتھ سکارچرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، سکارچرز کی ٹیم 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی۔عثمان خواجہ کو 85 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے لیگ کے 25ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم بریسنن نے دو وکٹیں لیں، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 172 رنز تک محدود رہی، بینکرافٹ کی 75 اور کارٹرائٹ کی 65 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں، فواد احمد، گرین، میکلینا گہن اور سندھو نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...