فخر زمان فٹ کھلاڑیوں کی پریکٹس ، شاہینوں میں پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے : گرانٹ فلاور


ڈونیڈن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کاتیسرا میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بچانے کا آخری موقع ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے ڈونیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ۔دوسرے ون ڈے سے باہر ہونیوالے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی ڈونیڈن میں تیسرے ون ڈے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ۔انجری سے صحتیاب ہونیوالے فخر زمان بھی بیٹنگ کر کے وارم اپ ہوئے ۔ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے فخر کی انجری ٹھیک ہونے کا بتایا۔ کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ،باؤلنگ اور پھر فیلڈنگ کی پریکٹس کی .کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کے علاوہ جِم میں بھی محنت کی ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سیریز میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے بلے بازوں کو تکنیک بہتر بنانا ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ابھی ہمارے پاس پلٹ کر وار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں ںے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر کامیابی حاصل کرنی ہے تو باؤنسرز کھیلنے کی تربیت لینا ہوگی، کھلاڑی باؤنسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا باؤلنگ اٹیک اچھا ہے جس سے پلیئرز دباؤ میں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2 ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد کیویز کے خلاف سیریز میں واپسی کے لیے پاکستان ٹیم کے پاس آخری موقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز کو میچ میں کامیابی کیلئے فاسٹ اور سپن باؤلرز کو بھی اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...