کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی،لکی شکیرا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرلکی شکیرانے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی میں اپنی شوبز انڈسڑی کیلئے ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں وہ وقت دور جب فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگیں ۔لکی شکیرا نے کہا کہ میں انڈسٹری کے لئے اس طرح کی مزید کاوشیں جاری رکھوں گی اور معیاری کام کرتا رہوں گی کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیوجہ سے کامیاب نہیں ہوتی بلکہ اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے ۔
‘کسی بھی پراجیکٹ میں ڈائریکٹر ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس میں صلاحیت ہو تو ٹیم کے ہر رکن سے اسکی صلاحیت کے مطابق کام لیا جا سکتا ہے جو کامیابی کا ضامن بنتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...