کچھ لوگوں کو میری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی،آشا چوہدری

کچھ لوگوں کو میری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی،آشا چوہدری
کچھ لوگوں کو میری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی،آشا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے اور آج کل مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں تھیٹر اور ٹی وی میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے اور اب سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی میری ترجیح ہے جس میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گی۔آشا چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے اوروہ میرے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کرتے ہیں مگر ان کو صرف مایوسی ہی ملے گی ۔

مزید :

کلچر -