فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی راہیں کھول دیں،بیا خان

لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل واداکارہ بیا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کیلئے محنت کرنا ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ہویا ٹی وی ہر جگہ کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کیلئے فوکس سکرپٹ اور اپنا کردار ہوتاہے‘ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم عوام تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو ہر موضوع پر فلم اور ٹی وی ڈرامہ بننا چاہیے مگر فلمیں زیادہ تر ہلکے پھلکے کامیڈی اور میوزیکل موضوعات پر ہی ہوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...