ڈوپلیسی کے ٹوئٹ سے ربادا کی گرل فرینڈ ناراض

ڈوپلیسی کے ٹوئٹ سے ربادا کی گرل فرینڈ ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز )کرکٹ میں مزاحیہ واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو شائقین کرکٹ کو محظوظ کیے رکھتے ہیں ،اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے دوران کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب میچ کے دوسرے روز بھارتی آل راؤنڈرر ہر دیک پانڈیا 93رنز بنا کر کلیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اس وکٹ کے ملنے پر بہت خوش تھے اور انہوں نے ربادا کو سر پر بوسا بھی دیا جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے یہ تصویر وہاں بھی اپ لوڈ کردی جس پر کگیسو ربادانے لکھا کہ ’’میری گرل فرینڈ اس پر بالکل خوش نہیں ہے ‘‘۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 72رنز سے شکست دے کر 3ٹیسٹ میچز میں 1۔0کی برتری حاصل کرلی ہے۔