عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے،نشاء خان

عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے،نشاء خان

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نشاء خان نے کہا ہے کہ زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں ۔نشاء خان نے کہا کہ میر اٹی وی کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...