سابق کرکٹرز کا ٹی 20 کی اولمپکس میں شمولیت کا دوبارہ مطالبہ


اسلام آباد(آئی این پی) سابق کرکٹرز نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کا مطالبہ کردیا ہے ۔رواں ماہ میری لیبون کرکٹ کلب ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاسوں میں ٹی20 کو اولمپکس کا حصہ بنانے پر زور و شور سے بحث کی گئی ۔ سابق انگلش بلے باز مائیک گیٹنگ نے ٹی20 کے تاحال اولمپکس کا حصہ نہ بننے اور بھارتی بورڈ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ اس معاملے پر ازسرنو غور کرے اور مرکزی باڈی کے ساتھ تعاون کرے جو جلد از جلد اولمپکس میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ بقیہ تمام ملک اس فیصلے سے خوش نظر آتے ہیں کیونکہ اس سے کھیل کی بہتری ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...