سعودی خواتین آج سے میچ دیکھنے سٹیڈیم جاسکیں گی

سعودی خواتین آج سے میچ دیکھنے سٹیڈیم جاسکیں گی

ریاض (نیٹ نیوز)سعودی عرب میں الاہلی فٹبال کلب نے ان سعودی خاندانوں کا خیر مقدم کیا ہے جو الباطن کی ٹیم کے خلاف اس کا آئندہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ میچ آج جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سِٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے الاہلی کلب نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئیٹ میں کہا کہ کلب انتظامیہ الباطن کی ٹیم کے خلاف مقابلے میں تماشائیوں کی اپنے اہل خانہ سمیت موجودگی کا خیر مقدم کرتی ہے جو سعودی عرب میں کھیلوں کے میدانوں میں اہل خانہ سمیت شرکت کا پہلا موقع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...