آئی سی سی نے پرتھ سٹیڈیم پرتینوں فارمیٹ کے مقابلوں کی منظوری دیدی

آئی سی سی نے پرتھ سٹیڈیم پرتینوں فارمیٹ کے مقابلوں کی منظوری دیدی

پرتھ(نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلوی شہرپرتھ کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم پر کرکٹ کے تینوں فارمیٹوں، ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔جدید طرز پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں سے مزین اسٹیڈیم رواں ماہ انگلینڈکے خلاف ایک روزہ میچ کی میزبانی کریگا جوکہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد اس گراونڈ پرکھیلاجانے والایہ پہلا ایک روزہ میچ ہوگا۔اس اسٹیڈیم میں بیک وقت 60ہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس سے قبل اس اسٹیڈیم پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلے جاتے تھے۔آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے اسٹیڈیم کے دورے کے بعد رپورٹ آئی سی سی کے حوالے کردی ہے۔ جبکہ انھوں نے دورے کے بعد کہا کہ میں نے اس جیسا جدید طرز کا اسٹیڈیم نہیں دیکھا اور یہ میدان انتہائی متاثرکن ہے۔ان کاکہناتھا کہ یہ اسٹیڈیم عالمی معیارکاہے اور مجھے اسے کرکٹ کے تینوں فارمیٹوں کیلیے منظوری دینیمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی