سڈنی ٹینس،اینجلیق کربر، بارٹی سیمی فائنلمیں داخل

سڈنی ٹینس،اینجلیق کربر، بارٹی سیمی فائنلمیں داخل

سڈنی (نیٹ نیوز) اینجلیق کربر، ایشلے بارٹی اور گیورجی سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سیبل کووا کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، گیورجی بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے آگنیسکا راڈونسکا کو شکست دی، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی بھی کوارٹر فائنل میں سرخرو رہیں۔ انہوں نے بربورا سٹرائیکووا کو ہرایا۔دوسری جانب مینز سنگلز میں فابیو فوگنینی، بینوئٹ پیئر اور ڈینل نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، لیوکاز کیوبٹ اور مارسیل میلو مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی