شان مسعود کی ناقابل شکست سنچری ،یو بی ایل کی ٹیم قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

شان مسعود کی ناقابل شکست سنچری ،یو بی ایل کی ٹیم قومی ون ڈے کپ کے فائنل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) شان مسعود کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹیم قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے 236 رنز کا ہدف 41ویں اوور کی پانچویں گیند پر محض 3 وکٹوں پر حاصل کیا، شان مسعود نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ جمعرات کو کراچی میں پہلے سیمی فائنل میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سمیع اسلم 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اویس ضیاء 48، آصف ذاکر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جواب میں یو بی ایل نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، شان مسعود اور عمر صدیق نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا، صدیق 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمر اکمل 12 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر صہیب مقصود نے شان کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 137 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، صعیب مقصود 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو شان نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور ناقابل شکست سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، شان مسعود 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سعدعلی 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فواد عالم اور احمد جمال نے ایک، ایک وکٹ لی۔