آکلینڈ اوپن ،ڈیوڈفیرر، مارٹن، باٹسٹا اور ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

آکلینڈ اوپن ،ڈیوڈفیرر، مارٹن، باٹسٹا اور ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

آکلینڈ (نیٹ نیوز)ڈیوڈ فیرر، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، باٹسٹا ایگٹ اور روبن ہاس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے جنوبی کورین کھلاڑی چنگ ہیون،ارجنٹائن کے جان مارٹن نے روسی کھلاڑی کیرن خچانووف ، ہالینڈ کے روبن ہاس نے جرمنی کے پیٹر گوجوزک اور سپین کے باٹسٹا ایگٹ نے ویسلے کو ہرا کر لاسٹ فور تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی