سریناکی جگہ شراپووا آسٹریلین اوپن ٹرافی کی رونمائی کرینگی
سڈنی(نیٹ نیوز)دفاعی چیمیئن امریکاکی سرینا ولیمز کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد روسی ٹینس سٹارشراپووا ایونٹ کے ڈراز کی تقریب میں ڈیفنی آخورست میموریل کپ کی رونمائی کریں گی۔ سرینا بچی کی پیدائش اور شادی کے باعث ٹینس کورٹ سے دورتھیں۔انہوں نے ٹینس کورٹ میں واپسی کااعلان کیا مگر نمائشی میچ میں شکست کے بعد خود کو ان فٹ محسوس کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیاتھا۔