انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان


سڈنی(نیٹ نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں برس مارچ میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا، مارک سٹونمین اور جیمز ونس کو ناقص کارکردگی کے باوجود مزید موقع دیا گیا ہے، لیام لیونگسٹون پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، آل راؤنڈر بین سٹوکس کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی شرکت پولیس تحقیقات سے مشروط ہو گی۔انگلش ٹیم مارچ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان جوروٹ، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو، سٹورٹ براڈ، ایلسٹرکک، بین فوکس، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ میلان، میسن کرین، کریگ اوورٹن، بین سٹوکس، مارک سٹونمین، جیمز ونس، کرس ووکس اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...