پنجاب کے عمر خان جونیئر انڈر 18 سنوکرٹائٹل جیتگئے
اسلام آباد (اے پی پی )پنجاب کے ابھرتے ہوئے کیوئسٹ محمد عمر خان نے جوبلی انشورنس تیسری قومی جونیئر انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ٹائٹل فتح کے ساتھ ہی عمر خان نے رواں برس چین میں شیڈول آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں محمد مدثر شیخ کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-2 فریمز سے شکست دی۔ فائنل میں دونوں پنجاب کے کیوئسٹ 14 سالہ محمد عمرخان اور محمد مدثر شیخ مدمقابل ہوئے، عمرخان نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدثر کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 2 کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔