پیرس سینٹ جرمین فرنچ فٹ بال لیگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیرس سینٹ جرمین فرنچ فٹ بال لیگ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پیرس (نیٹ نیوز )پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم فرنچ فٹ بال لیگ کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی، جرمین نے آمائنز کو 2-0 گولز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فرنچ لیگ کپ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے آمائنز کو 2-0 گولز سے ہرایا، اس فتح کے ساتھ ہی پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کے نیمار نے پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 78ویں منٹ میں پیرس کے ہی رابیوٹ نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، آمائنز نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح پیرس کی ٹیم 2-0 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...