کوکا۔کولا3فروری کو فیفافٹبال ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائے گا

کوکا۔کولا3فروری کو فیفافٹبال ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان لائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) کوکا۔کولا کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی رواں سال اگلے ماہ 3 فروری کو پاکستان کے شہر لاہور پہنچ رہی ہے۔ اس تاریخی موقع پر پاکستانی فٹ بال شائقین کو اسے ملاحظہ کرنے کا نادر موقع ملے گا۔ اس تاریخی و بین الاقوامی ٹور کی میزبانی میں کوکا۔کولا اور فیفا شائقین فٹ بال کے لئے اس ٹرافی کو قریب سے ملاحظہ کرنے کے لئے مدعو کرتا ہے ، ٹرافی ایک روز پاکستان میں رہے گی ۔کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا، "فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان کا دورہ نہ صرف فٹ بال شائقین کے لئے فخریہ لمحہ ہے بلکہ پورے ملک کے لئے بھی عزت کا مقام ہے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا نرم امیج دنیا کے سامنے آتا ہے اور ہم انتہائی پرجوش ہیں کہ رواں سال پاکستان اس ٹرافی ٹور کے سفر کا حصہ بننے کا اہل ہوا۔ کوکا۔کولا ہمیشہ سے ایسے نئے اقدامات لینے میں پیش پیش رہا ہے جس میں نوجوانوں کی گہری وابستگی ہو اور نوجوانوں کو اس میں پیش رفت سے مدد ملتی ہو ۔ چاہے یہ میوزک ہو، ماحولیات ہو یا پھر کھیل ہو۔ کوکا۔کولا ملک میں نوجوان نسل کی طاقت پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔ فٹ بال نہ صرف پاکستان میں ابھرتا ہوا کھیل ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو تیزی سے سماجی و ثقافتی سرحدوں سے آگے لا کر جوڑنے اور اپنے اظہار کا اہم پلیٹ فارم بن رہا ہے ۔