آسٹریلوی سکواڈ میں دوبارہ طلبی پر حیرانگی ہوئی، کیمرون وائٹ

آسٹریلوی سکواڈ میں دوبارہ طلبی پر حیرانگی ہوئی، کیمرون وائٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن (نیٹ نیوز)آسٹریلوی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کیمرون وائٹ نے ٹیم میں دوبارہ واپسی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا ہدف انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنا ہے اور مقصد کے حصول کیلئے خوب جان لڑاؤں گا۔ آسٹریلوی سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں وائٹ کی فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں تین برس بعد دوبارہ سکواڈ میں طلب کیا ہے، انہوں نے آخری بار 2015 ورلڈ کپ میں کینگروز کی نمائندگی کی تھی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ٹیم میں کم بیک کر سکوں گا، موقع ملنے پر بے حد خوشی ہوئی اور اب میری کوشش ہو گی کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عمدہ پرفارم کر کے سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتروں۔