قومی نیزہ باز ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی نیزہ بازی کی قومی ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔قومی نیزہ بازی ٹیم کا آسٹریلیا سے وطن واپسی پر ڈھول بجاکر شاندار استقبال کیا گیا ، کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے ۔سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی سکس ونگ کمانڈر کرنل نعیم اقبال ودیگر ٹیم کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پرمو جود تھے۔قومی نیزہ بازی ٹیم ستمبرمیں ماسکو میں ہونے والیعالمی کپ میں شرکت کرے گی۔