ٹیپا کے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کاحکم

ٹیپا کے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مشیر وزیراعلی پنجاب اور بورڈ آف گورنرز ایل ڈی اے کے چئیرمین خواجہ احمد حسان نے ٹیپا کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ملازمین کو ریگو کرنے کے لئے بروقت ایل ڈی اے اتھارٹی کو سمری نہ بھجوانے کا چئیرمین نے سخت نوٹس لیا اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹیپا کے چیف انجینئر سیف الرحمن اور ڈائریکٹر عرفان احمد کو گزشتہ روز اپنے دفتر طلب کیا اور کوتاہی برتنے پر ان کی سرزنش کی اور شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ملازمین کو ریگو لر کرنے کے لئے ہدایات جاری کررکھی ہیں انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمن ایند فناس سے وضاحت طلب کی کہ ٹیپا کہ کتنے ملازمین ایسے ہیں کہ جن کو ریگولر کرنا باقی ہے جس پر ڈائریکٹر ایڈمن نے جواب دیا کہ ساٹھ کے قریب ایسے ملازمین کی فہرست تیار ہے جس پر مشیر وزیراعلی نے کہا کہ یہ فہرست کیا فائلوں میں انڈے دے رہی ہے انہوں نے حکم دیا کہ آتھارٹی کے آئندہ اجلاس میں ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے کیس پیش کیا جائے بصورت دیگر چیف انجینئر اور ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
مشیر وزیر اعلیٰ