خواجہ منصور اور حافظ عامر باجوہ کی مسلم لیگ(ق) میں شمولیت


لاہور (پ ر) مسلم لیگ( ق) کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر اور سابق ڈپٹی سپیکر شالیمار ٹاؤن حافظ محمد عامر باجوہ حلقہ PP144 اور سابق ٹکٹ ہولڈر PP141 خواجہ منصور حسین صوبائی نائب صدر چوہدری اعجاز سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور چوہدری برادران کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ چوہدری اعجاز نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے، چوہدری برادران نے اپنے دورِ اقتدار میں بنیادی مسائل اور عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے، صحت، تعلیم، انصاف، روزگار اور ہر شعبہ میں چوہدری پرویز الٰہی کا دورِ اقتدار ایک سنہری طور پر یاد رکھا جائیگا۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ چکوال کے رہنما ملک عمر دراز، زوہیب ملک بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے متفقہ طور پر عوامی خدمات کو جاری رکھنے کا عزم کیا، اور کہا کہ چوہدری برادران کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر غربت، دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماؤں نے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، عوامی مسائل کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے عوام کو اس سطح پر پہنچا دیا کہ ہر بچہ مقروص ہوتا جارہا ہے لیکن قوم کو عدلیہ اور فوج پر پورا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام روشن مستقبل کیلئے مسلم لیگ(ق)کو کامیاب کرائیں
مسلم لیگ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...