مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،رضا ایڈووکیٹ

مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے،رضا ایڈووکیٹ

لاہور (جنرل رپورٹر)سانحہ قصورکے بعد پر امن مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کرنے والوں کو دہشتگر دی کی عدالت پیش کر کے سر عام سزا دینی چائیے۔ قصور جیسے المناک واقعات سے ہر ذی شعور خون کے آنسو رورہا ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے سیاست دانوں کو عوام عبرت کی نشان بنا دیں گے۔ پوری دنیا میں عدلیہ پر اس طرح کی ہرزہ سرائی کی کہیں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا ا ظہارمحمد رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ چیئرمین پاور گروپ آف لائیرز نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو عالمی سطح پر درپیش مسائل سے نکالنے کی بجائے سیاست دان ایک دوسرے کی ٹانگے کھینچنے میں مصروف ہے۔جب تک ملک کو قرضوں سے نجات نہیں ملے گی ۔

رضا ایڈووکیٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1