زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

زینب کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دینے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے زینب کے قاتلوں کو سرے عام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے مہم چلائی جائے۔اس حوالے سے حکومت پرائمری کے نصاب میں ’’بچوں کو جنسی زیادتی سے آگاہی اور بچاؤ کا طریقہ کار‘‘ شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا یہ ایوان قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ ہونے والی بد اخلاقی اور بہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہے یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو سر عام پھانسی دی جاے تاکہ وہ آئندہ کیلئے عبرت کا نشان بنیں۔