سانحہ قصور،مسلم لیگ یوتھ ونگ احتجاج جاری رکھے گی،شیخ عمر

سانحہ قصور،مسلم لیگ یوتھ ونگ احتجاج جاری رکھے گی،شیخ عمر

لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ ونگ نے قرار دیا ہے کہ ریاستی اداروں خاص کر پولیس کو گولی چلانے کے خصوصی اختیار دینے اور پولیس کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے بعد شریف برادران پنجاب پر حکومت کرنے کا جواز کھوچکے ہیں مستعفی ہونے سے شاید ان کی عزت محفوظ ہوسکے یوتھ ونگ ریاستی دہشت گردی اور معصوم بچی کو انسانیت سوز سلوک کے بعد قتل کرنے پر سراپا احتجاج ہے پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کرنے کیلئے ہنگامی میٹنگ بلا لی ہے ، اس امر کا اظہار یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن اور لاہور کے صدر شیخ عمر نے پارٹی آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

شیخ عمر

مزید : میٹروپولیٹن 1