گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور ایل ڈی اے گرلز ہائی سکول‘ جوہر ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے کنڈان سکول‘ جوڑے پل‘لاہور‘بلیو سکائی ہائر سیکنڈری سکول‘ ضرار شہید روڈ‘لاہور‘واپڈا گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ جادہ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد589تھی۔