حکمرانوں کو عوامی مینڈیٹ کی پاسداری کرنا ہو گی،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کرنی ہو گی اور حصول اقتدار کے لئے عوام کے جذبات سے کھیلا گیا تو وہ عوام کی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں ن لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر عوام کے دھاوا بولنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ( ن )لیگ کی حکومت پنجاب میں عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کر سکی۔ قصور واقع سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اپنے بچوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے اور حکمرانوں کی نااہلیوں کو عوام کے سامنے آشکار کرے گی۔